ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: صبح کی چہل قدمی بزرگ شہری کو مہنگی پڑی۔ لٹیروں نے اغوا کرکے لوٹ لیا

اڈپی: صبح کی چہل قدمی بزرگ شہری کو مہنگی پڑی۔ لٹیروں نے اغوا کرکے لوٹ لیا

Mon, 03 Dec 2018 12:52:01    S.O. News Service

اڈپی 3؍دسمبر(ایس او نیوز)صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے نکلنا ایک بزرگ شہری کو مہنگا پڑا کیونکہ کچھ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرکے لوٹ کی واردات انجام دی ہے۔

بتایا جاتاہے کہ یہ واقعہ لکشمیندرا نگر ا منی پال میں سدھا فرنیچر کے قریب پیش آیا۔صبح چار بجے کے وقت وجئے کمار اے ایس (۶۵سال)چہل قدمی کے لئے نکلے اور ایم جی ایم کالج تک چلنے کے بعد اپنے گھر کی طرف لوٹ رہے تھے کہ ایک ماروتی اومنی وین ان کے قریب آکر رک گئی۔کار کے اندر بیٹھے ہوئے ایک شخص نے ان کوپھرتی کے ساتھ اندر کھینچ لیا اور کار میں موجود دیگر۶ افراد نے وجئے کمار کے منھ، آنکھوں اور ہاتھوں پر ٹیپ چپکادئے۔ پھر ان کی پتلون کی جیب میں موجود نقد120روپوں کے علاوہ انگلیوں میں موجود 2انگوٹھیاں اتار لیں۔جس کی قیمت 50ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔پھر اغواکاروں نے وجئے کمار کو منگلورو روڈ پرکنّی مکّی کے قریب وین سے نیچے اتار دیا او روہاں سے فرار ہوگئے۔منی پال پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: